18 اگست 2014 - 13:53
مطالبات پورے نہیں ہوئے تو ملک گیر احتجاج ہو گا

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسلام آباد کی حکومت پیر کی رات بارہ بجے تک ان کے مطالبات پورے نہیں کرے گی تو ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسلام آباد کی حکومت پیر کی رات بارہ بجے تک ان کے مطالبات پورے نہیں کرے گی تو ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔  مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے حکومت کو دیا جانے والا 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم، پیر کی رات بارہ بجے ختم ہورہا ہے اور حکومت کی جانب سے مزاحمت کی صورت میں کل منگل سے پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوجائے گا اور گلگت و بلتستان میں شاہراہ قراقرم کو بھی بند کردیا جائےگا۔ ایم ، ڈبلیو ، ایم کے سربراہ نے کہا کہ پرامن احتجاج پورے پاکستان میں اس وقت تک جاری رہے گا جب تک نواز شریف، استعفی نہیں دیتے۔

.......

/169